اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے تعز میں مخا اور ذباب اور صنعا کے شمال میں واقع شہر نہم کے علاقے مدفون میں سعودی ایجنٹوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں سعودی ایجنٹوں کو ہلاک و زخمی کر دیا جبکہ سعودی لڑاکا طیاروں نے بھی صوبے تعز سے فرار ہونے والے اپنے ہی عناصر کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان کے علاقے میں سعودی فوجیوں پر حملہ کیا اور ان کے فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے قوہ کے علاقے پر میزائل بھی داغے اور نجران میں المخروق اڈے اور اس کے اطراف کے علاقوں پر شدید گولہ باری کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169